ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف لاطینی اور جنوبی امریکا کے ممالک، ونزوئلا، کیوبا اور برازیل کے دورے مکمل کرکے جمعے کی دوپہر تہران واپس آگئے۔
انھوں نے تہران واپسی پراپنے دورے کے نتائج بیان کرتے ہوئے کہا کہ برکس کی رکنیت نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر دو جانبہ اور کثیر فریقی روابط کے حوالے سے ہمارے ملک کے لئے بہترین مواقع فراہم کئے ہیں۔
اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ برکس تنظیم دنیا کی 49 فیصد آبادی پر مشتمل ہے، دنیا کی 24 فیصد تجارت، برکس کے رکن ملکوں کے درمیان انجام پاتی ہے اور دنیا کی 39 فیصد معیشت برکس میں ہے اور اس کے علاوہ برکس کے رکن ممالک، مختلف میدانوں، منجملہ، اقتصادی، سیاسی، سماجی، سائنسی، تحقیقاتی، ثقافتی اور کھیل کود وغیر میں فعال ہیں، اس لحاظ سے یہ سفر ہمارے لئے بہت سود مند تھا۔
انھوں نے کہا کہ امریکا کی خود سرانہ پالیسیوں کے حوالے سے برکس کے رکن سبھی ملکوں کے پارلیمانی اسپیکروں کے موقف یکساں ہیں اور ان کے درمیان باہمی اقتصادی تعاون بڑھانے کا کافی جذبہ پایا جاتا ہے۔
آپ کا تبصرہ